لاہور ہائیکورٹ:کنٹونمنٹ الیکشن کے نتائج رکوانے ، دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

لاہورہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے نتائج رکوانے اور دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔بدھ کو لاہور ہائی کورٹ نے امیدوار جاوید ضمیر کی درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے نتائج رکوانے اور دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردی ۔عدالتِ عالیہ نے درخواست گزار کو حکم دیا کہ انتخابی نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔