متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پرافغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں تعاون کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب کو دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2020 کے بہترین انتظامات پر مبارکباد دیتے ہوئے ایکسپو 2020 کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور بشمول افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا