دنیابھر میں کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد22کروڑ57لاکھ 78ہزار167 ہوگئی۔

دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدیدمتاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانزہوپکنزیونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کئے ہیں جو15ستمبرکوپاکستانی وقت کے مطابق صبح10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد22کروڑ57لاکھ 78ہزار167 ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ13 لاکھ 64ہزار566مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ32لاکھ89ہزار579مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل 2کروڑ10لاکھ 19ہزار830مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 73لاکھ16ہزار931،روس میں70لاکھ 72ہزار825، فرانس میں70لاکھ7ہزار436اور ترکی میں67لاکھ10ہزار636تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 53لاکھ40ہزار656اورارجنٹائن میں مصدقہ کیسزکی تعداد52لاکھ29ہزار848 تک پہنچ گئی ہے۔