رونالڈو کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ، گیند لگنے پر خاتون کی خیریت پوچھنے پہنچ گئے

مانچسٹر یونائیٹڈ کے وارم اپ میچ کے دوران رونالڈو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون سکیورٹی گارڈ سے خیریت پوچھنے پہنچ گئے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے وارم اپ میچ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے لگائی گئی ایک کک سے گیند گرانڈ کی سکیورٹی پر مامور ایک خاتون گارڈ کو جا لگی جس سے وہ زخمی ہو کر نیچے گر گئیں۔یہ دیکھنے کے بعد اسٹار فٹبالر سے رہا نہ گیا اور وہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون سیکیورٹی گارڈ کے پاس گئے اور ان سے خیریت دریافت کی، بعدازاں رونالڈو نے خاتون سکیورٹی گارڈ کو اپنی شرٹ بھی تحفے میں دی۔