بجلی و گیس مزید مہنگی ہوں گی، زیادہ دیر دیوار سے لگایا تو احتجاج کی کال دینا پڑیگی: عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے فوری الیکشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ زیادہ دیر دیوار سے لگایا گیا تو احتجاج کی کال دینا پڑے گی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک گیس کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ سردیوں میں یہ قیمتیں ڈھائی سو فیصد بڑھیں گی، مہنگائی دورکرنا توان کا مقصد تھا ہی نہیں، دراصل یہ تو کرپشن کیسزختم کرانےتھے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اورمعیشت سکڑرہی ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بجلی مزید مہنگی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت تباہ حالی کا شکار ہے، حکومت کے پاس معیشت کو ٹھیک کرنے کا کوئی پلان نہیں، سیاسی استحکام کے بغیرمعیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، موجودہ حکومت کی ساکھ نہ پاکستان کے اندر ہے نہ باہر ہے، پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی بلندترین سطح پر ہے، پہلےکبھی اتنی زیادہ مہنگائی نہیں ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود روپیہ گررہا ہے، سیلاب کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کردیئے گئے۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جوملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے، الیکشن ملتوی کرنے میں صرف پاکستان کا نقصان ہے، ملک کے بڑے بڑے مجرم اوپر بیٹھے ہوئے ہیں، 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، یہ ملک کا سوچنے کی بجائے اپنےک رپشن کیسز خارج کروانے میں لگے ہیں، کئی لوگ سمجھتے تھے کہ آئن اسٹائن کے بعد شہبازشریف سب سے بڑے سائنسدان ہیں، ان کے پاس ملک کی معیشت کو سدھارنے کا کوئی حل نہیں ہے۔