انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی؛ عمران خان، وزیراعلیٰ پر 50 ہزار روپے جرمانہ
پشاور: الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی اور سرکاری وسائل کے استعمال پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان پر 50- 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 10 وزرا اور مشیروں پر بھی 50-50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔