پی سی بی کچھ نہیں کر رہا ہے شاہین انجری کے علاج کیلئے اپنے خرچے پر انگلینڈ میں ہیں: شاہد آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی انجری سے صحت یابی کے لیے اپنے خرچے پر انگلینڈ گئے ہیں اور ڈاکٹر کا انتظام بھی خود کیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اس معاملے پر کوئی کردار نہیں ہے۔نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی خود انگلینڈ گیا، اپنے ٹکٹ پر وہاں گیا اور اپنے پیسوں پر وہاں رکا ہوا ہے اور ڈاکٹر سے خود رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کا انتظام میں نے یہاں سے کیا اور وہاں ان سے رابطہ کیا اور وہ خود سارا کچھ کر رہے ہیں اور پی سی بی کچھ نہیں کر رہا ہے۔
شاہد آفریدی نے پی سی بی کا نام لیے بغیر تنقید کیا کہ اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوتو ایسا نہیں ہوناچاہیے۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ ماہ گھٹنے میں معمولی زخم کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
ایشیا کپ کے بعد شاہین شاہ آفریدی ٹی20 ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے اور ایونٹ کے دوران علاج کے لیے انگلینڈ چلے گئے تھے۔
پی سی بی نے بیان میں کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو مکمل بحالی کے لیے انگلینڈ بھیج رہے ہیں۔