میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری
میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری رہا وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر 13اضلاع میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے ایک روزمیں 215بجلی چوروں کو پونے2کروڑروپے جرمانہ عائد کیاگیا 82مقدمات درج کرواکر 7بجلی چوروں کو گرفتار کروایاگیا اب تک آپریشن میں 2363 بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 16کروڑ40لاکھ روپے جرمانہ عائد ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے 54بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا مجموعی طورپر 1764بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے چیف سٹریجیٹک پلانر اصغر گھلو کی سربراہی میں گزشتہ روز جامپور میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا 2صارفین ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ملتان/بستی ملوک/کبیروالہ سے بھی میپکو افسران نے بجلی چوروں کو گرفتارکروایا پولیس نے مزید بجلی چوروں کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی