کراچی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سہراب گوٹھ میں واقع مدرسے میں بچوں پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے چار ملزموں کی ضمانت منظور کرلی۔
مقدمےکی سماعت انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج بشیراحمد کھوسو کے روبرو ہوئی، عدالت نے سہراب گوٹھ کے ایک مدرسے میں بچوں پر تشدد اور انہیں حبس بے جا میں رکھنے کے چار ملزموں مفتی داؤد،عبداللہ،قدرت اللہ اور فخرالدین کی ضمانت پچاس،پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔چاروں افراد پر الزام تھا کہ انہوں نےاپنے مدرسے میںنہ صرف بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں حبس بے جا میں بھی رکھا۔