لاہور میں خسرے سے مزید دو بچے جاں بحق. پنجاب میں خسرے سے مرنیوالوں کی تعداد 43 ہو گئی .
جاں بحق ہونے والوں میں 6 ماہ کا عبداللہ اور ڈھائی سالہ جنت شامل ہیں۔ دونوں بچے چلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج تھے جس کے بعد رواں سال میں اس موذی مرض سے پنجاب بھر میں مرنیوالوں کی کل تعداد 43 ہوگئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق عبداللہ غازی آباد اور جنت اسلام پورہ مفتی روڈ کی رہائشی تھی جو کئی روز سے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ لاہور میں 86 متاثر بچے اب بھی زیر علاج ہیں.