محکمہ موسمیات نے آج بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش جبکہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پرآندھی کا امکان ہے۔ اسلام آباد سے چلنےوالی سرد ہوائیں رات گئے بالائی پنجاب اور وسطی پنجاب میں داخل ہوئیں۔ تو کچھ دیر لاہور کی فضاؤں میں سیاہ بادلوں نے چادر تانے رکھی اور پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بارش نے آتی گرمی کو پھر کچھ دیر کے لئے روک لیا ہے۔