لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر نیا الیکشن ٹریبونل قائم کر دیا.
الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست کی گئی کہ اپیلوں کی سماعت کے لیے سترہ اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے تاہم اپیلوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور لاہور میں کام کرنے والے دو ٹریبونل سترہ اپریل تک تمام اپیلوں کی سماعت مکمل نہیں کر سکتے اس لیے نیا ٹریبونل تشکیل دے دیا جائے تاکہ مقررہ تاریخ تک تمام اپیلیں نمٹا دی جائیں۔ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر جسٹس انوارالحق اور جسٹس محمود مقبول باجوہ پر مشتمل نیا ٹریبونل قائم کر دیا جس نے اپیلوں کی سماعت شروع کر دی ہے