چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ ہمیں علم نہیں کہ فوجی عدالتوں میں کیا ہورہا ہے

اٹھارہویں اوراکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل بینچ نے کی،دوران سماعت چیف جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ فوجی عدالتوں میں کیا ہورہاہے،فوجی عدالتوں سے متعلق فیصلہ آنے تک سزائے موت پرعملدرآمد روکا جائے،عدالت نے فوجی عدالتوں کی جانب سے چھ ملزمان کو دی گئی سزائے موت پرحکم امتناعی جاری کرتےہوئے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیا، درخواست گزار عاصمہ جہانگیرنے کہا کہ فوجی عدالتوں کی آئینی حیثیت کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے،دوسری جانب فل کورٹ بینچ میں موجود جج کی اہلیہ کودل کادورہ پڑنے کے باعث کیس کی سماعت بائیس اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔