دبئی میں زیر حراست لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی ضمانت پر جلد رہائی کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکوت عزیر بلوچ کی حوالگی کیلیے مطلوبہ شواہد جمع کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کے بعد لیاری گینگ وارکےملزم عزیربلوچ کے گرد تنگ کیا گیا گھیرا اپنا اثر زائل کئے جارہاہے ملزم نے دبئی کی عدالت میں درخواست ضمانت جمع کرادی ہے امکان ہے کہ اسے جلد رہائی مل جائے گی دبئی حکام نے پاکستانی قونصل خانے سے عزیر بلوچ کا عارضی پاسپورٹ طلب کرلیا ، قونصل خانہ 24 گھنٹے میں عزیر بلوچ کا عارضی پاسپورٹ جاری کرے گا،اس کے علاوہ ضمانت کیلیے 2پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی جمع کرائے جائیں گے،امکان ہے کہ عزیر بلوچ رہائی کے بعد ایران روانہ ہوجائے گا