،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

لاہور میں رم جھم کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی ستائی عوام نے سکھ کا سانس لیا اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں شدید ژالہ باری اور بارش سے پھلوں کی فصل کو شدیدی نقصان پہنچا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے،،اس دوران گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب،سندھ اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی