سعودی عرب کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا

وزیراعظم کی زیرصدارت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، چیئرمین جوانٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، وزیراعلیٰ پنجاب ، مشیر خارجہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ، اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکا کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ سعودی حکام پر واضح کر دیا گیا پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور مشکل وقت میں سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دے گا ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کو بتایا گیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کا بھی خیر مقدم کیا ہے ، جس میں حوثیوں پر زور دیا گیا ہے کہ زیر قبضہ علاقوں کو فوری طور پر خالی کر دیا جائے ، پاکستان نے حوثیوں کو بیرونی امداد ملنے کے حوالے سے اطلاعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ،سیکیورٹی کونسل کی طرف سے حوثیوں پر پابندیوں اور یمن جانے والے سامان کی جانچ پڑتال کے فیصلے کو سراہا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ قوم سعودی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،جبکہ سعودی حکام کی جانب ے وزیراعظم کے پالیسی بیان کو سراہا گیا ہے، اجلاس کے شرکا کے دورہ عرب پر اطمینان کا اظہار کیا ،جبکہ اس بار پر زور دیا کہ اسلامی ممالک مسلئے کے پر امن حل کیلئے کردار ادا کریں، مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے اور اس حوالے سے گلف کوآپریشن کونسل بھی تعمیری کردار ادا کرے-