کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کا احتجاجی دھرنا آج گیارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے
کراچی پریس کلب کے باہر دیےگئے دھرنے کے شرکا کا مطالبہ ہے کہ حکومت سندھ عوام کے بنیادی مسائل حل کرے ،،، پی ایس پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام کو حقوق دلانے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا،،، احتجاجی دھرنے کو گیارہواں روز ہو چلا لیکن سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ وفد،،،، مظاہرین سے مذاکرات کیلئے نہ آیااورنہ ہی حکومت کی جانب سے ،،، کوئی خاطرخواہ اقدامات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے