سندھ حکومت نے صوبے کا امن و امن داؤ پر لگا دیا

گرفتاریوں کا خوف یا چھاپوں کا ڈر،،، دو دن گزر جانے کے باوجود رینجرزاختیارات میں توسیع کا معاملہ آگے نہ بڑھ سکا،،، وزیراعلی سندھ نے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہیں کئے،،، محکمہ داخلہ سندھ نے پانچ اپریل کو رینجرز کے اختیارات میں نوے دن کی توسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کو بھجوائی تھی،، جس میں خصوصی اختیارات میں توسیع کی سفارش کی گئی،،، سمری منظور ہونے کے بعد سندھ حکومت وزارت داخلہ کو اختیارات میں توسیع کا خط ارسال کرے گی۔
اختیارات میں توسیع نہ ہونے کےباعث تمام علاقوں، اہم مقامات، سڑکوں سےرینجرزکی نفری واپس بلالی گئی ہیں اور شہرمیں اسنیپ چیکنگ ختم کردی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق4 کے تحت رینجرز کو تلاشی، چھاپے، گرفتاری اور شرپسند عناصر کو کنٹرول کرنے کے لئے ہتھیاراستعمال کرنے کےاختیارات حاصل ہیں۔ سندھ حکومت نے معاملہ لٹکا کر کے بار پھر صوبے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے،،