آپریشن ردالفساد کے تحت مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں

کارروائی کے دوران متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تیرہ افرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی سرچ آپریشن محلہ گڑھا، معظم شاہ اور قاسم ٹاون کے علاقوں میں کیا گیا آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں جاری ہیں،،، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز نے اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا،،، اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکز سے زیر زمین سرنگ میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا،،، اسلحے میں راکٹ، تیار آئی ای ڈیز، بارودی مواد، گرنیڈ ماٹر بم، مختلف اقسام کے ہتھیار اور کمیونیکیشن آلات شامل ہیں۔۔ سیکیورٹی فورسز نے کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سے بنائی گئی زیر زمین سرنگیں بھی تباہ کردی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی میں بھی سیکیورٹی فورسز کو سرچ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی ملی،،، پارہ چنار کے علاقے خفیہ اطلاع ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز نے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی،،، برآمد ہونے والے اسلحہ میں راکٹس، آئی ای ڈیز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں،،، مارٹر گولے، مختلف اقسام کے ہتھیار اور کمیونیکیشن آلات شامل ہیں،،، آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ کو ملک میں تخریب کاری کی بڑی وارداتوں میں استعمال کیا جانا تھا،،، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیقاسم ٹاون سے 2 افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برامد کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا