گوجرانوالہ کا ڈسٹرک ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم
گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں عوام کو علاج معالجہ سمیت دیگر سہولیات کے دعوے تو بہت کیے گئے ،، تاہم عملی طور پر اقدامات صفر ہیں ،، شہر کے مرکزی ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کیلئے ویٹنگ روم تک موجود نہیں جس کے باعث وہ شدید گرمی میں کھلے آسمان تک باہر بیٹھنے پر مجبور ہیں ،،
ضلع کی 60 لا کھ سے زائد آبادی کو علاج معا لجہ کی سہو لتیں فراہم کر نیوالے سرکا ری ہسپتال میں ادویا ت کی عدم دستیا بی ،ٹیسٹوں اور علاج معالجہ کی نا کا فی سہو لتیں تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،،تاہم ہسپتال میں لو گوں کے بیٹھنے کیلئے بھی کسی قسم کا کو ئی انتظام مو جو د نہیں،، شہر یو ں کا کہنا ہے کہ وہ مریضوں کی تیمارداری کیلئے آئے ہیں مگر شدید گرمی نے انہیں بھی بیمار کر دیا ہے ،،