تھر میں بچوں کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا
تھر میں موت کی تھرتھراہٹ اور غذائی قلت سے ننھے بچوں کی ہلاکت پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا ،،، ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے ابتک گیارہ ہزار بچوں کو ضلع مٹھی کے مختلف ہسپتالوں میں لایا گیا ،، سول ہسپتال میں لائے گئے پانچ شیر خوار بچوں کی ہلاکت ہوئی ،، غزائی قلت اور صحت کی عدم سہولیات پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سندھ سے چھتیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ،، گزشتہ سال بھی تھر میں غذائی قلت کے باعث سینکڑوں بچے موت کے منہ میں چلے گئے تھے ،، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات محض کاغذی کارروائیاں اور دعوے ہی ثابت ہوئے تھے ،،