امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع
امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ مخالف مظاہروں کا سلسلہ پھر عروج پر پہنچ گیا،،، واشنگٹن، نیویارک، لاس اینجلس، بوسٹن، کیلی فورنیا اور دیگر ریاستوں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکلے اور ٹرمپ حکومت کے خلاف غصے کا اظہار کیا۔۔کیلے فورنیا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں،،، پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کرنے والے بیس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا،،، برکلے اور دیگر شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے دوران جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے 50 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
امریکی صدر کی 2005 کی ٹیکس تفصیلات جزوی طورپر جاری ہوئی تھیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر تمام ٹیکسز کی مکمل تفصیلات جاری کریں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ گذشتہ 4 عشروں میں ٹیکس تفصیلات نہ جاری کرنے والے پہلے صدر ہیں۔