موسیقی کےسات سُر اور تال کے ماترئے کلاسیکل گھرانوں کی پہچان ہیں
موسیقی کےسات سُر اور تال کے ماترئے کلاسیکل گھرانوں کی پہچان ہیں،، اہل یورپ نے ساز تو کمال کے ایجاد کرلئے ہیں لیکن سُر آٹھواں ایجاد نہیں کرسکے۔ آج بھی سات سروں کی دنیا شیدائی ہے کلام اورچہرے بدلتے ہیں لیکن سُر نہیں بدلائے جاسکتے اور آج کی دنیا میں انہیں سات سُروں کا دور سرچڑ کر بولتا سنائی دے رہا ہے۔ شام چوراسی گھرانےکے دیپ سےلوحاصل کرنےوالے استادمحمداخترخان کاشماربرصغیرپاک وہند کےنامورموسیقاروں اورگائیکوں میں ہوتاہے جو چارعشروں سےفن موسیقی کی ترویج میں پیش پیش ہیں ، استادمحمداخترخاں ٹھمری،عارفانہ کلام،منقبت،غزل اورکلاسیکل گائیکی میں اپنی مثال آپ ہیں۔۔۔استادمحمداخترخاں چارعشروں سےریڈیوپاکستان اورپاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک رہے،، کچھ عرصہ سے ان اداروں نے بھی چشم پوشی اختیارکرلی ،،،
استادمحمداخترپاکستان سمیت دنیاکے کئی ممالک میں اپنی آوازکوجادوجگاچکےہیں اورانہیں کئی ایوارڈزسے بھی نوازاگیالیکن حکومت پاکستان کی طرف سےانہیں فن موسیقی کےلیے خدمات دینےپرپذیرائی نہیں مل سکی،، انہوں نے ارباب اختیار سے روزگار فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ باقی ماندہ زندگی آسودگی سےبسرکرسکیں۔