منصوبوں کی تکیمل پر سندھ حکومت کے وزرا کو شاباش
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری طارق روڈ کی سڑک کا افتتاح کرنے ایسی فول پروف سیکیورٹی میں پہنچے کہ ،،، پرندے تو دور میڈیا نمائندگان بھی افتتاحی تقریب میں نہ جا سکے،،،، صحافیوں کے احتجاج پر وزیر بلدیات جام خان شورو کی مداخلت پر میڈیا ٹیموں کو تقریب میں داخل ہونے کا پروانہ ملاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے منصوبوں کی تکمیل پرسندھ حکومت کو مبارک دی،،، ترقیاتی کام کرانے پر بلاول نے جام خان شورو کو سراہا اور ہدایت کی کہ وہ ایسے ہی تیزی سے ترقیاتی کام کرائیں،،، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت میں طارق روڈ کی تعمیر نو پر سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں،،، منصوبوں کی تکمیل سےکراچی والوں کی تکلیفیں دورہوجائیں گیطارق روڈ کے صدر اسلم بھٹی کا کہنا تھا کہ تیس سالوں میں ایسا کام نہیں ہوا جو آج پیپلز پارٹی کی حکومت نے کردیا ہے،،، بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیربلدیات جام خان شورو، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی موجود تھیں،،، طارق روڈ کی تعمیر نو پرچھپن کروڑروپے لاگت آئی ہے،،،