رینجرز کے پاس سندھ میں موجودگی کے اختیارات ہیں،
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرسعید غنی کا کہنا تھا کہ رینجرز کو خصوصی اختیارات دینا وزیراعلیٰ سندھ کی صوابدید ہے، رینجرز کے چھاپوں اور تفتیش کے اختیارات کی مدت ختم ہوئی ہے، تاہم اس کے پاس سندھ میں موجودگی کے اختیارات ہیں، رینجرز نے نفری کیوں ہٹائی اس پر حیرانگی ہے، انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ سندھ اسمبلی سے حل کرانا چاہیے۔
سینٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں بجلی اور گیس کے خلاف احتجاج زیرغور آئے گا، دھرنہ صرف بدین میں دیا گیا ہے، کراچی میں احتجاج کا فیصلہ بھی سندھ کونسل کرے گی،،، کیمرامین امجد اقبال کے ساتھ اے کے محسن وقت نیوز کراچی