وزیراعظم نوازشریف کو پاناما کیس فیصلے سے کسی قسم کا ڈر نہیں, وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات کاکہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کو پاناما کے فیصلے کا کوئی ڈر نہیں،،جن کا دامن صاف ہوانھیں فیصلہ آنے کا ڈرنہیں ہوتا،انھوں نےکہا وزیراعظم اپنی تین نسلوں کاجواب دے رہےہیں،،پاناما کیس کاجو بھی فیصلہ آئےگا وزیراعظم قبول کریں گے،ان کا کہنا تھا سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا ،،،غیرملکی سرمایہ کار پاکستان کارخ کررہے ہیں،آج پوری دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کررہی ہے،دوہزاراٹھارہ میں کارکردگی کی بنیاد پرعوام سےووٹ لیں گے،مریم اورنگزیب کا مزید کہناتھا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کےحوالےسےقانون سازی کررہے ہیں، ملک بھرمیں صحافیوں کی ٹریننگ کیلئے اقدامات کیے جارہےہیں،،وفاقی سطح پراطلاعات تک رسائی کیلئےبل پربھی کام کررہےہیں