چار سال تک ہمیں جنگلا بس کا طعنہ دیتے رہے لیکن الیکشن قریب آنے پر نیازی صاحب کوپشاورمیں میٹروبس کاخیال آگیا,وزیراعلیٰؒ پنجاب شہباز شریف
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں اوورہیڈ برج کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ترقی جب ہوتی ہے تو نظر بھی آتی ہے, عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چار سال تک ہمیں جنگلا بس کا طعنہ دیتے رہے لیکن الیکشن قریب آنے پر نیازی صاحب کوپشاورمیں میٹروبس کاخیال آگیا,شہبازشریف نےجہانگیر ترین پرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ یہ عدالت میں کہتےہیں کہ شہبازشریف قرضےمعاف کرانےکی بات نہ کریں،جہانگیرترین نے غریب لوگوں کا مال ہڑپ کیا۔۔ اربوں روپےکےقرضےمعاف کرائے،چوری اورسینہ زوری اب قوم برداشت نہیں کرے گی,شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے, اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کا ووٹ حاصل کرے گی