کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ادویات کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں رات گئے اچانک ادویات کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ،،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے گودام کی دوسری اور تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کا عملہ حرکت میں آیا اور فائر برگیڈ کی 4 گاڑیوں نے امدادی کام شروع کردیئے ، فائربرگیڈ حکام کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابوب پالیا گیا ابتدائی طور پر اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، تاہم آگ کے باعث گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل کر خاکستر ہوگئیں