سعودی عرب میں عرب لیگ کے رہنماؤں کی کانفرنس ختم ہوگئی
عرب لیگ کا یہ اجلاس امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر میزائل حملوں کے ایک روز بعد شروع ہوا، کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم اپنے شامی بھائیوں پر استعمال ہونے والے کیمیائی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے تاکہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ہو، اعلامیہ میں شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی حل ڈھونڈنے پر زور دیا گیا،،ں ایران پر اضافی پابندیاں لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا اور اسے پیغام دیا گیا کہ وہ شام اور یمن سے اپنے جنگجو واپس بلائے