مونٹی نیگرو میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے
مونٹی نیگرو میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ عوامی جائزے کے مطابق میلو جوکانووچ الیکشن کے پہلے مرحلے میں ہی اکثریت حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ چھ بار وزیر اعظم اور ایک مرتبہ صدر رہ چکے ہیں،، گزشتہ کچھ عرصہ سے سیاست سے دور چھپن سالہ جوکانووچ نے کہا ہے کہ سیاست میں واپسی کا مقصد مونٹی نیگرو کوروس کے اثرورسوخ سے بچانا ہے