شام پر105نچ میزائل داغے گئے اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون

Apr 16, 2018 | 11:06

شام میں حملے کے بعد اب امریکہ اور روس کے درمیان کامیابی کی بحث چھڑ گئی ،، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے شام کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ شام پر حملے کامیاب رہے، شام پر کل ایک سو پانچ میزائل داغے گئے اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بڑی احتیاط سے کام لیا گیا ،، امریکہ سمجھتا ہے کہ شامی حکومت کی کیمیائی حملے کی صلاحیت کو کافی حد تک ختم کردیا گیا ہے،، دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اتحادیوں کی جانب سے فائر کئے گئے 71میزائل حملوں کو شامی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ناکارہ بنادیا،، اور امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی،، یاد رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں امریکہ اور اتحادی حملوں کو ناقابل قبول اور غیر قانونی قرار دیا تھا،، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ان حملوں کو سراہتے ہوئے برطانیہ اور فرانس کا شکریہ ادا کیا،، ادھرشام پر میزائل حملے کے بعد برطانوی وزیراعظم کو اپوزیشن کی سخت تنقید کا بھی سامنا ہے ۔

مزیدخبریں