فیصل آباد: فیکٹری کی چھت گر نے سے 3 مزدور جاں بحق،5 زخمی
فیصل آباد کی ٹیکسٹائل فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔فیصل آباد کی مذکورہ ٹیکسٹائل فیکٹری میں گیس جنریٹر کی پائپ لائن اور کمپریسر میں دھماکا ہوا جس کی وجہ سے چھت گر گئی۔حادثے کے نتیجے میں چھت کے ملبے تلے دبنے سے 3مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر فیکٹری پہنچ گئیں جنہوں نے کارروائی کر کے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔