پنجاب اسمبلی کے مزید دو اراکین آج تحریک انصاف میں شامل ہوں گے

Apr 16, 2018 | 11:41

تحریک انصاف آج بھی مخالفی سیاسی جماعتوں کی مزید دو وکٹیں گرانے کو تیار ہے،،ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے مزید دو ارکان آج تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ عامر سلطان چیمہ اور فیصل چیمہ کی آج عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔ عامر سلطان چیمہ ق لیگ اورفیصل چیمہ کا تعلق ن لیگ سے ہے۔ کپتان سے ملاقات میں دونوں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔ دونوں ارکان سرگودھا سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ عامر سلطان چیمہ پی پی بتیس اور فیصل چیمہ پی پی پینتیس سرگودھا سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

مزیدخبریں