روس کو برائی کا منبع بنا کر پیش کرنا درست نہیں۔ جرمن صدر
جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے روس کو برائی کا منبع بنا کر پیش کرنے کے سلسلے کو ترک کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ جرمنی کے نشریارتی ادارے کے مطابق برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشٹائن مائر ن ے کہا کہ شام پر فضائی حملے کے بعد امریکا اور روس کے درمیان براہ راست چپقلش کا امکان بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں ملکوں کے تعلقات میں خرابی کے منفی اثرات کا جرمنی کو سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس اور مغرب کے درمیان پیدا ہونے والی دوری باعثِ تشویش ہے۔