جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال
لاہور میں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ کا واقعے کے رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے پیش کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بارے میں صبح دس بج کر پینتالیس منٹ پر آگاہ کیا گیا۔ شفٹ انچارج پاکستان رینجرز نائیک عبدالرزاق نے شکایت رپورٹ کروائی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر کے مین گیٹ کے بالائی حصے پر گولی لگی۔ پنجاب فرانزک ایجنسی کو تجزیہ کرنے کے لیے بلایا گیا۔ پی ایف ایس اے نے تمام شواہد اور ریکارڈ کو محفوظ کرلیا۔ پی ایف ایس اے اپنی رپورٹ پیر کے روز پیش کرئے گی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی کافی فاصلے سے فائر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جس سمت سے گولی آئی تھی اس پر انوسٹی گیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد قریبی علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی کیے گیے ہیں۔ پی ایف ایس اے نے موقع سے ملنے والی گولی فائر آرمز اینڈ ٹول مارکس میں مشاہدے کے لیے بھجوا دی ہے ۔