التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کے کانووکیشن کا انعقاد۔ ترجمان پاک بحریہ
التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کانووکیشن میں 144 طلبا نے ڈگریاں حاصل کیں۔
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دیں، الہامی علم کو دنیاوی علوم پر فوقیت دینی چاہیے،الہامی اور دنیاوی علوم کے امتزاج سے ہی دانائی حاصل ہوتی ہے، تقریب سے پرنسپل التمش انسٹیٹیوٹ اور وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی نے بھی خطاب کیا۔ ترجمان پاک بحریہ