چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر بس اوروین میں تصادم دوافراد جاں بحق،چھ زخمی
چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اوروین میں تصادم سے دوافراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خانیوال کے رہائشی خاندان کے افراد اپنے مرحوم رشتہ دار کے ختم میں شرکت کیلئے پاکپتن جارہے تھے کہ چیچہ وطنی میں مخالف سمت سے آنیوالی بس نے وین کوٹکر ماردی،حادثہ کے نتیجہ میں وین کے دو مسافر یامین اور محمدانور موقع پر ہی جاں بحق اور دیگر چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔