امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے الریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں کے درمیان ہونے والی بات میں دونوں ملکوں میں فوجی شعبے میں تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی سمیٹنے اور خطے کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، معاون وزیر دفاع محمد العایش، شاہی دیوان کے مشیر فہد العیسی، سعودی عرب کیچیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز بھی شریک ہوئے ۔