سانحہ کرائسٹ چرچ: قتل عام کی ویڈیو شیئر کرنے کے الزامات ، 3ضمانت پر رہا
نیوزی لینڈ کی عدالت نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے ہولناک قتل عام کی وڈیو کو محفوظ رکھنے اوراس کو شیئر کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار 6افراد میں سے 3کو ضمانت پر رہا کر دیا تاہم ان کو وارننگ دی گئی ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات برقرار ہیں وہ مزید کسی حرکت سے باز رہیں۔حملے کے بعد شہر کی انتظامیہ نے حملے کی ویڈیو کو شیئر اور محفوظ رکھنے سے منع کیا تھا۔مذکورہ افراد کو عدالت پیش کیا گیا جہاں ان پر قانون کی خلاف ورزی کی فرد جرم عائد کی گئی ۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ گرفتار افراد میں سے چند کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ان میں ایک 18سالہ ملزم پر مسجد نور کی تصویر کے ساتھ ہدف حاصل کر لیا کا کیپشن لگا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔