لاہور سمیت وسطی پنجاب میں وقفہ وقفہ سے بارش کی پیشنگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت وسطحی پنجاب میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والی مغربی ہوائیں جو اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔ مزید بارش کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیر کی رات تیز آندھی اور بارش سے ہونے والی جانی نقسان پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہر کے مختلف ہسپتالوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تیز آندھی کے باعث جن زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے انہیں بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آنے والی طوفانی آندھی سے تین افراد ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔