صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا انسانی اعضاءکی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے بھر میں انسانی اعضاءکی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے یہ حکم محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے زیر اہتمام صحت کے عالمی دن کے موقعہ پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی محکمے میں افرادی قوت پوری ہو تو اس محکمے کے نتائج میں بہتر سامنے آتے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب میں بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ سو سے زائد مختلف پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ ان آسامیوں کا باقاعدہ اشہار شائع کیا جائے گا۔