حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے فرنٹ میں مشتاق چینی کی طبیعت خراب،چیک اپ کے بعد دوبارہ جیل منتقل
حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے فرنٹ میں مشتاق چینی کی طبیعت خراب ہو گئی۔ مشتاق چینی کو کارڈیالوجی میں چیک اپ کے بعد نیب دوبارا منتقل کردیا گیا۔مشتاق چینی کے وکیل نے عدالت میں ایک اور دخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشتاق چینی کو ڈاکٹرز نے اسپتال منتقل کرنے کا کہا لیکن نیب نے دوبارہ نیب منتقل کردیا۔مشتاق چینی کو عارضہ قلب میں مبتلا ہے 2017 میں انجیو پلاسٹی ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مشتاق چینی کو اسپتال منتقل کروا کر مکمل علاج معالجے کا حکم دے ۔