آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا
بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں نئے بلاکس کا افتتاح کیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق منصوبے کا آغاز2013 میں ہوا تھا۔
تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد سی ایم ایچ ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال بن گیا ہے جس میں گیارہ سو پچاس بستروں کی گنجائش ہے۔وسیع گنجائش اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ساتھ اوپی ڈی میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً پانچ ہزار مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
ہسپتال فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی طبی ضروریات بھی پوری کرے گا۔یاد رہے کہ سی ایم ایچ اب ایک جدید ترین ہسپتال بن گیا ہے جو آرمی کے علاوہ فضائیہ اور بحریہ کیلئےBase ہسپتال کے طور پر کام کرے گا۔