سندھ پولیس کے مزید 13 اہلکار کورونا میں مبتلا
سندھ پولیس کے مزید13 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے مزید 13ارکان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ، اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی تعداد 6 ہزار 379 ہوگئی جبکہ کورونا کیخلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 28 ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتک 6 ہزار 327 افسران اور جوان کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔