امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی
امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔انڈیان پولس میٹرو پولیٹن محکمہ کے آفیسر جینی کک کے مطابق پولیس کو مقامی وقت رات 11 بجے کے لگ بھگ کال موصول ہوئی اور پولیس نے فوری ایکشن لیا۔عینی شاہدین کے مطابق ایک اسلحہ بردار شخص نے باہر کھڑی کار پر بھی فائرنگ کی جس سے کار میں سوار لڑکی زخمی ہوگئی۔جس عمارت میں فائرنگ کی گئی اس میں4ہزار سے زائد افراد ملازمت کرتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اسلحہ بردار شخص اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا۔بین الاقوامی میڈیا میں نشر ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ۔ایک پولیس افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے، جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔