پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کو قتل کروانا چاہتے ہیں، لیگی رہنما کا الزام
لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی اسپیکرپربہیمانہ تشددکیاگیا، اطلاعات ہیں پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایوان میں آئین کوپامال کیاگیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نوٹس لیں، ہمارےلوگ خاموش کھڑے رہے،ہم نےحملہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ اپنے لوگوں کو حملے کرنے کیلئے اشارے کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ انا اور ضد کی وجہ سے دہشت گردی پر اتر آئے ہیں، 15روزمیں یہ لوگ اپنے نمبرز پورے نہیں کرسکے، ہم رات 12 بجے تک یہاں پر موجود ہیں، آج واضح ہوگیاکہ یہ توڑپھوڑکس نےکی تھی۔