پٹرول کی قیمت منجمد کرنا عمران خان کا تباہ کن فیصلہ تھا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت منجمد کرنا عمران خان کا تباہ کن فیصلہ تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک روکا، آئین کو پامال کیا، بزدارمقرر کیا، مودی کی جیت کی خواہش کی۔