بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
قومی کرکٹرز بابراعظم اور محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی مجموعی طور پر یہ 19ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں دوسری سب سے زیادہ 50 پلس پارٹنر شپ کا اعزاز بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کے پاس ہے جنہوں نے 15 بار 50 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم کی۔