پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی گرفتاری پر بیٹی کا ردِ عمل سامنے آگیا
اکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی گرفتاری پر ان کی بیٹی نے رد عمل دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ویڈیو پیغام میں ساشے علی زیدی نے کہا کہ مجھے اپنے والد پر فخر ہے، میرے والد نے پاکستان کی پوری ایمانداری سے خدمت کی، میرے والد نے ہمیشہ ہمیں بھی ایمانداری کی تلقین کی اور صحیح غلط کا فرق سمجھایا۔ اشے علی زیدی نے کہا کہ ہم سید ہیں، ہماری رگوں میں سید خون ہے، ہم حلال ہی کھاتے ہیں، ہم ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے لئے کھڑے ہو تے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ساشے علی زیدی نے کہا کہ نیوٹرل انکل کیا آپ اس کی اجازت دیں گے کہ ہمارے مستقبل سے کھیلا جائے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم ملک چھوڑ کے چلے جائیں؟۔