نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کی فتح
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ ہفتے کو کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران بابر اعظم نے لگاتار دوسرے میچ میں ٹاس جیتا۔ بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے 192 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مستحکم رہا۔ بابر اور رضوان کی جوڑی نے 99 رنز کی شراکت کی تاہم رضوان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔